اولیائے کاملین دربارِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کمانوالہ شریف
اولیاء اللہ رحمتہ اللہ علیھم اللہ عزوجل کے برگزیدہ بندوں کی وہ جماعت ہے جس نے دنیاوی نعمتوں کی بجائے دینی نعمتوں کے حصول کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھی۔ اولیاء اللہ رحمتہ اللہ علیھم صحیح معنوں میں حضور نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان للہ علیھم کے جانشین بنے اور انہوں نے اپنے اقوال و افعال سے اس کو ثابت بھی کیا۔
کسی شخص کو اللہ تعالیٰ اپنے قرب کے لیے پسند کر لیتا ہے تو اس کو اپنے نور کی ایسی بینائی عطا کرتا ہے کہ اس کی روشنی میں ایسا شخص ذات الہی کا مکمل مظہر بن کر اُس کا کان، اس کی آنکھ، اس کا ہاتھ بن جاتا ہے اور پھر اس نور الہی سے آفتاب الہی کی مانند چمکتا ، دمکتا فیض ربانی بکھیرتا اپنی زندگی گزار کر بالآ خر واصل بالحق ہوجاتا ہے اور دنیا میں اپنا نام روشن کر جاتا ہے۔
ان ہی شخصیات میں معتبر اور قابل عزت نام حضور لجپال سرکار قبلہ عالم جناب حضرت پیر سید راجن علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ، شہنشاہِ اولیاء حضور پیر سید عابد علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ، پیر طریقت رہبر شریعت زینت دنیائے تصوف حضرت علامہ پیر سید اعظم علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ اور پیر طریقت، رہبر شریعت سرکار جانِ جاناں، قطب الاقطاب حضرت علامہ پیر سید جعفر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ بھی ہیں۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی عبادت اور حضورِ اکرم ﷺ کے عشق میں بسر کی۔