شانِ حضرت علی علیہ السلام احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں.

شانِ حضرت علی علیہ السلام احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں

شانِ حضرت علی علیہ السلام احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں

حدیث :- 1
“علیؑ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے”۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)
حدیث نمبر :- 2
“علیؑ کا ذکر عبادت ہے”۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)
حدیث نمبر :- 3
“علیؑ کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسیؑ کو ہارونؑ سے تھی سواۓ اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں”۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)
حدیث:- 4
یوم خیبر ، “کل عَلَم اس کو دوں گا جو اللّٰہﷻ اور اس کے رسولﷺ کا محبوب ترین ہوگا”۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)
حدیث:- 5
“میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علیؑ کی عدالت سب سے بہترین ہے” ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)
حدیث نمبر:- 6
“علیؑ تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے”۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)
حدیث نمبر:- 7
” میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی) سرور عرب ہے”۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)
حدیث نمبر:- 8
“یوم خندق ضربت علیؑ, ثقلین کی عبادت سے افضل ہے “۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)
حدیث نمبر :- 9
“علیؑ کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں” ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)
حدیث نمبر:- 10
“علیؑ مجھﷺ سے ہے اور میںﷺ علیؑ سے ہوں”۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)
حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، “خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن ” ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)
حدیث نمبر:- 12
علیؑ حق کے ساتھ ہے اور حق علیؑ کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)
حدیث نمبر:- 13
مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا… (سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- “جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا
حدیث نمبر :- 14
“جس نے علیؑ کو ستایا ، اس نے مجھےﷺ ستایا” ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15
“جس نے علیؑ سے دشمنی کی ، اس نے مجھﷺ سے دشمنی کی”۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)
حدیث نمبر:- 16
“اے علیؑ ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا”۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)
حدیث نمبر:- 17
“علیؑ کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو” ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)
حدیث نمبر:-18
“اے علیؑ ! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی”، راوی ابوذر غفاریؓ
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)
حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علیؑ کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
“علیؑ پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے”۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)
حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)
حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، “اے علیؑ تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو”۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ

“علیؑ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے”۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

2 thoughts on “شانِ حضرت علی علیہ السلام احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Language